Posts

Showing posts with the label ghazal

Allama Iqbal Ghazals in Urdu lyrics

Image
Best Ghazals of Allama Iqbal in Urdu ,  Allama Iqbal Ghazal lyrics,  Allama Iqbal ki Ghazal urdu mein رات اور شاعر {رات کہتی ہے} کیوں میری چاندنی میں پھرتا ہے تو پریشاں خاموش صورت گل، مانند بو پریشاں تاروں کے موتیوں کا شاید ہے جوہری تو مچھلی ہے کوئی میرے دریائے نور کی تو یا تو مری جبیں کا تارا گرا ہوا ہے رفعت کو چھوڑ کر جو بستی میں جا بسا ہے Allama Iqbal ghazal خاموش ہو گیا ہے تار رباب ہستی ہے میرے آئنے میں تصویر خواب ہستی دریا کی تہ میں چشم گرادب سو گئی ہے ساحل سے لگ کے موج بے تاب سو گئی ہے بستی زمیں کی کیسی ہنگامہ آفریں ہے یوں سو گئی ہے جیسے آباد ہی نہیں ہے شاعر کا دل ہے لیکن ناآشنا سکوں سے آزاد رہ گیا تو کیونکر مرے فسوں سے؟ -شاعر کہتا ہے میں ترے چاند کی کھیتی میں گہر بوتا ہوں چھپ کے انسانوں سے مانند سحر روتا ہوں دن کی شورش میں نکلتے ہوئے گھبراتے ہیں عزلت شب میں مرے اشک ٹپک جاتے ہیں Allama Iqbal ghazal poetry مجھ میں فریاد جو پنہاں ہے، سناوں کس کو تپش شوق کا نظارہ دکھاوں کس کو برق ایمن مرے سینے پہ پڑی روتی ہے دیکھنے والی ہے جو آنکھ، کہاں سوتی ہے! صفت شمع...