Posts

Lyrics of Mil Gay Unka Deedar Aur Kya Chahiyay

مل گیا ان کا در اور کیا چایئے  اب دعا میں اثر اور کیا چاہئے  سبز گنبد کے سائے میں بیٹھا رہوں  مجھ کو پھر عمر بھر اور کیا چاہئے  اب کسی کو یہاں فکرِ منزل نہیں  آپ ہیں راہبر اور کیا چاہئے  نعمتیں دینے والے سے مانگوں انہیں  مجھ سے پوچھے اگر اور کیا چاہئے  سامنے آستانے کی ہیں جالیاں  اے مری چشمِ تر اور کیا چاہئے  پھر یقینا سہیل ان کا ہوگا کرم  ہے انہیں بھی خبر اور کیا چاہئے  

Lyrics of Mamnoone Karam Jis ka Arab Bhi Ha Ajam bhi

ممنونِ کرم جس کا عرب بھی ہے عجم بھی  روشن ہے اسی شمع ہدایت سے حرم بھی  محدود نہیں آپ ﷺ کا انعام گدا تک  ہیں منتظر جود و کرم اہل کرم بھی  اس راہ میں تکفیر کی آندھی نہیں اٹھتی  ہیں ان ﷺ کے غلاموں کے جہاں نقشِ قدم بھی  قسمت کے دھنی ہیں جو مدینے میں پڑے ہیں  اے کاش انہیں خُلد نشینوں میں ہوں ہم بھی  اللہ رے توقیرِ رہ سرور کونین ﷺ  آتے ہیں اسی راہ میں ہستی بھی عدم بھی  یا شاہ امم ﷺ اشکِ عقیدت کے علاوہ  حسرت کو ملے عظمت قرطاس و قلم بھی  

Lyrics of Sanayay Mohammed Jo Kartay Rahaengay

ثنائےمحمد ﷺ جو کرتے رہیں گے  وہ دامن مرادوں سے بھرتے رہیں گے  حیات ان پہ قربان ہوتی رہے گی  جو ان کی محبت میں مرتے رہیں گے  وہ لمحات بخشش کا سامان ہوں گے  جو ذکر نبی ﷺ میں گزرتے رہیں گے  انہیں دیکھ کر اس جہاں کے نظارے  نگاہوں سے میری اترتے رہیں گے  ہر اک گام پر ہم کو معراج ہوگی  جو سر ان کے قدموں پہ دھرتے رہیں گے  ریاض ان کے دامن سے وابستہ رہنا  ترے کام بنتے سنورتے رہیں گے  

Lyrics of Mere Kamli Walay Ki Shan HI Nirali Ha

میرے کملی والے کی شان ہی نرالی ہے  دو جہاں کے داتا ہیں سارا جگ سوالی ہے  خُلد جس کو کہتے ہیں میری دیکھی بھالی ہے  سبز سبز گنبد ہے اور سنہری جالی ہے  چھاؤں مہکی مہکی ہے دھوپ ٹھنڈی ٹھنڈی ہے  شہر مصطفٰی ﷺ تیری بات ہی نرالی ہے  وہ بلالؓ حبشی ہوں یا اویس قرنی ہوں  ان ﷺ پہ مرنے والوں کی ہر ادا نرالی ہے  ہر طرف مدینے میں بھیڑ ہے فقیروں کی  ایک دینے والا ہے کل جہاں سوالی ہے  قبر کے اندھیرے کا اے سعید کیا خطرہ  شمع مصطفائی سے میں نے لو لگا لی ہے  

Lyrics of Falak Ke Nazaro Zameen ki baharoo

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو ، سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں  اٹھو بے سہارو چلو غم کے مارو خبر یہ سناؤ حضور آ گئے ہیں  انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا  ارے کج کلاہو ارے بادشاہو نگاہیں جھکاؤ حضور آ گئے ہیں  ہوا چار سو رحمتوں کا بسیرا اجالا اجالا سویرا سویرا  حلیمہ کو پہنچی خبر آمنہ کی میرے گھر میں آؤ حضور آ گئے ہیں  ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے فضاؤں میں نغمات صل علیٰ کے  درودوں کے کجرے سلاموں کے تحفے غلامو سجاؤ حضور آ گئے ہیں  کہاں میں ظہوری کہاں ان کی باتیں کرم ہی کرم ہے یہ دن اور راتیں  جہاں پر بھی جاؤ دلوں کو جگاؤ یہی کہتے جاؤ حضور آ گئے ہیں  

Lyrics of Ya Rasoolallah Tere dar ki fizaon ko salaam

یارسول اللہ تیرے در کی فضاوؔں کو سلام  گنبدِ خضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاوؔں کو سلام  والہانہ جو طواف روضئہ اقدس کرے  مست و بےخود وجد میں آتی اُن ہواوؔں کو سلام  جو مدینے کی گلی کوچوں میں دیتے ہیں صدا  تا قیامت اُن فقیروں اور گداوں کو سلام  مانگتے ہیں جو وہاں شاہ وگدا بے امتیاز  دل کی ہر دھڑکن میں شامل اُن دعاوؔں کو سلام  اے ظہوری خوش نصیبی لے گئی جن کو حجاز  ان کے اشکوں اور ان کی التجاوؔں کو سلام  در پہ رہنے والے خاصوں اور عاموں کو سلام  یا نبی تیرے غلاموں کے غلاموں کو سلام  کعبہ کعبہ کے خوش منظر نظاروں پر درود  مسجدِ نبوی کی صبحوں اور شاموں کو سلام  جو پڑھا کرتے ہیں روز وشب تیرے دربار میں  پیش کرتا ہے ظہوری ان سلاموں کو سلام  

Lyrics of Waah kya joodo karam ha shahay batha

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا  نہیں سنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا  دھارے چلتے ہیں عطا کے وہ ہے قطرہ تیرا  تارے کھلتے ہیں سخا کے وہ ہے ذرہ تیرا  فیض ہے یا شہ تسنیم نرالا تیرا  آپ پیاسوں کے تجسس میں ہے دریا تیرا  اغنیا پلتے ہیں در سے وہ ہے باڑا تیرا  اصفیا چلتے ہیں سر سے وہ ہے رستا تیرا  فرش والے تری شوکت کا علو کیا جانیں  خسروا عرش پہ اڑتا ہے پھریرا تیرا  آسماں خوان، زمیں خوان، زمانہ مہمان  صاحب خانہ لقب کس کا ہے تیرا، تیرا  میں تو مالک ہی کہوں گا کہ ہو مالک کے حبیب  یعنی محبوب و محب میں نہیں میرا تیرا  تیرے قدموں میں جو ہیں غیر کا منہ کیا دیکھیں  کون نظروں پہ چڑھے دیکھ کے تلوا تیرا  بحر سائل کا ہوں سائل نہ کنوئیں کا پیاسا  خود بجھا جائے کلیجہ مرا چھینٹا تیرا  چور حاکم سے چھپا کرتے ہیں یاں اس کے خلاف  تیرے دامن میں چھپے چور انوکھا تیرا  آنکھیں ٹھنڈی ہوں جگر تازے ہوں جانیں سیراب  سچے سورج وہ دل آرا ہے اجالا تیرا  دل عبث خوف سے پتا سا اڑا جاتا ہے  پلہ ہلکا سہی بھاری ہے بھر...