Lyrics of Mil Gay Unka Deedar Aur Kya Chahiyay

مل گیا ان کا در اور کیا چایئے
 اب دعا میں اثر اور کیا چاہئے

 سبز گنبد کے سائے میں بیٹھا رہوں
 مجھ کو پھر عمر بھر اور کیا چاہئے

 اب کسی کو یہاں فکرِ منزل نہیں
 آپ ہیں راہبر اور کیا چاہئے

 نعمتیں دینے والے سے مانگوں انہیں
 مجھ سے پوچھے اگر اور کیا چاہئے

 سامنے آستانے کی ہیں جالیاں
 اے مری چشمِ تر اور کیا چاہئے

 پھر یقینا سہیل ان کا ہوگا کرم
 ہے انہیں بھی خبر اور کیا چاہئے

 


Comments

Popular posts from this blog

Mother and father status in Urdu | Maan baap Status in Urdu