Lyrics of Mil Gay Unka Deedar Aur Kya Chahiyay
مل گیا ان کا در اور کیا چایئے اب دعا میں اثر اور کیا چاہئے سبز گنبد کے سائے میں بیٹھا رہوں مجھ کو پھر عمر بھر اور کیا چاہئے اب کسی کو یہاں فکرِ منزل نہیں آپ ہیں راہبر اور کیا چاہئے نعمتیں دینے والے سے مانگوں انہیں مجھ سے پوچھے اگر اور کیا چاہئے سامنے آستانے کی ہیں جالیاں اے مری چشمِ تر اور کیا چاہئے پھر یقینا سہیل ان کا ہوگا کرم ہے انہیں بھی خبر اور کیا چاہئے